ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل مخدوم کالونی میں گھروں کےنالیوں کا گندہ پانی عوامی سڑکوں پر بہنے پر اعتراض ؛ چیف آفیسر کو سونپا گیا میمورنڈم

بھٹکل مخدوم کالونی میں گھروں کےنالیوں کا گندہ پانی عوامی سڑکوں پر بہنے پر اعتراض ؛ چیف آفیسر کو سونپا گیا میمورنڈم

Thu, 18 Mar 2021 20:05:38    S.O. News Service

بھٹکل:18؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)مخدوم کالونی علاقے میں گھر کی نالیوں کا گندہ پانی   سڑکوں پر چھوڑنےکی وجہ سے لوگوں کو راستوں سے گزرنا دشوار ہورہاہے۔ بھٹکل کے ہنومان نگر کی  جئےہنومان یووک منڈل نامی تنظیم نے بھٹکل میونسپالٹی کے چیف آفیسر کو میمورنڈم سونپتےہوئے مناسب کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

چیف آفیسر کو دئیے گئے میمورنڈم میں تحریر کیاگیا ہےکہ گھروں سے نکلنے والا گندہ پانی نہ صرف عوامی سڑکوں پر کھلے عام بہہ رہاہے بلکہ یہ پینے والے پانی کے کنوؤں میں شامل ہورہاہے۔ میمورنڈم میں خدشہ جتایا گیا ہے کہ اگر گندےپانی کو یوں ہی بہتا چھوڑ دیاجائے گا تو آئندہ شری ماڈ ماستی مندر کے کنوئیں میں بھی شامل ہوسکتاہے جس کے نتیجے میں عوامی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ میونسپالٹی کی طرف سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتےہوئے کہاگیا ہے کہ اگر کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا تو اترکنڑا ضلع ڈی سی کو میمورنڈم  دیا جائے گا۔

اس موقع پر ہنومان نگرنامدھاری سماج کے صدر لچمیا نائک، یووک منڈل کے سکریٹری شری نواس نائک، ہیلتھ فاؤنڈیشن صدر رام چندرنائک، اسپورٹس کلب کے صدر ایشورنائک ،  ہنومنت نائک، جگدیش نائک، یوگیش نائک اور اُدئیے نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: